رقم سترہ جاری اور اکیس نئے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے۔

خیبرپختونخواء میں زرعی شعبے کی ترقی پر 3 ارب روپے سے زائد خرچ
13 جولائی 2017 (13:35)
0

خیبرپختونخواء حکومت رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی ترقی پر تین ارب روپے سے زائد خرچ کر رہی ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ رقم سترہ جاری اور اکیس نئے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے۔

ان منصوبوں میں صوبے بھرمیں قائم ماڈل زرعی مراکز کے ذریعے گیارہ ہزار پانچ سو کسانوں کو چھوٹے زرعی آلات کی فراہمی شامل ہے۔
اسی طرح گومل زام کمانڈ ایریا ڈیویلپمنٹ منصوبے کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں ایک لاکھ تریسٹھ ہزار ایکڑ بنجر اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔