اسلام آباد کی کچی بستی میں3، شاہ کوٹ میں 2،تخت بھائی اور کورنگی میں ایک ، ایک اور گوجرانوالہ میں 6 افرادجاں بحق ہوئے ۔

بارش کے باعث پیش آنے والے واقعات میں17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
13 جولائی 2017 (13:11)
0

ملک بھر میں بارش کے باعث پیش آنے والے واقعات میں کم سے کم سترہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں چھ افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ اسلام آباد کی کچی بستی میں ایک مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔سائیوال کے علاقے شاہ کوٹ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ہری پور میں دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ خیبرپختونخواء کے اضلاع بونیر ، صوابی ، مردان میں بھی ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔
ان اضلاع میں چھ مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ چار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ صوبے میں شدید بارشوں کے باعث چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔
ادھر ، قراقرم ہائی وے کو ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔آج صبح تتہ پانی کے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے کے باعث یہ شاہراہ بند ہو گئی تھی۔