File Photo

برازیل کے سابق صدرکو بدعنوانی کے مقدمے میں دس سال قید کی سزا
13 جولائی 2017 (10:58)
0

برازیل کے سابق صدر Luiz Inacio Lula da Sila کو بدعنوانی کے مقدمے میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے سابق صدر کو ایک انجینئرنگ فرم سے 12 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

اُدھر سابق صدر کی قانونی ٹیم نے انہیں بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔