File Photo

پنجاب ،خیبرپختونخوا،اسلام آباد:بارش سے متعلقہ واقعات میں6افراد جاں بحق
13 جولائی 2017 (09:31)
0

پنجاب ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بارش سے متعلقہ واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ جمعرات کی صبح ساہیوال کے قصبے شاہ کوٹ میں ایک دیوار گرنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

رات مردان کے علاقے تخت بائی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
اسی طرح پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں ایک دیوار گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔
ادھر اسلام آباد کے علاقے ایچ نائن کی کچی آبادی میں شدید بارش کی وجہ سے گھر گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جا ں بحق ہوگئے۔
دارالحکومت کی پولیس کے مطابق لاشوں کو پمز منتقل کردیاگیا ہے۔