File Photo

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری
13 جولائی 2017 (09:24)
0

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو صبح سویرے سے اب تک اسلام آباد میں 91 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں77 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں کا یہ سلسلہ خیبرپختونخوا ،جنوبی پنجاب اوربلوچستان کے ژوب اور قلات ڈویژنوں ،کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلا ہوا ہے۔

بارشوں سے ملک کے مختلف حصوں میں نشیبی علاقے زیر آب اورندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔