File Photo

ملک میں مائع قدرتی گیس کے 5نئے ٹرمینل نصب کئے جارہے ہیں: خاقان
13 جولائی 2017 (09:02)
0

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کیلئے موجودہ حکومت کے خلاف سازش کی جارہی ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ملک کے خلاف سازش کرنے والی سیاسی جماعتوں کو2018 کے عام انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔  شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث دنیا کی پانچ بڑی کمپنیاں ایل این جی ٹرمینلزکی تنصیب کیلئے پاکستان آرہی ہیں۔