File Photo

فرانس کااقتصادی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
13 جولائی 2017 (08:53)
0

فرانس نے ملک میں پناہ گزینوں کیلئے امداد میںاضافے اور اقتصادی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہر سال ملک میں پہنچنے والے لاکھو ںافراد سے نمٹنے کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے کہاکہ پناہ گزینوں کیلئے رہائشی سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا لیکن اقتصادی تارکین وطن کو ایک طریقہ کار کے تحت ملک بدر کیا جائے گا۔
فرانس کو پناہ گزینوں کیلئے سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔