File Photo

ملک کے بعض علاقوں میں شدید بارش
13 جولائی 2017 (08:49)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دورا ن بالائی پنجاب، اسلام آباد،راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژنوں، فاٹا، خیبرپختونخواہ اورکشمیر میں دوردورتک جبکہ جنوبی پنجاب، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور ،ساہیوال ، کوئٹہ ،ژوب، قلات ڈویژنوں اور گلگت بلتستان میںبھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوگی۔

ساحل سندھ سے ملحقہ چند مقامات پر بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
جمعرات کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہوراور پشاور چوبیس
کراچی انتیس
کوئٹہ پچیس
گلگت بیس
مری سترہ
اورمظفر آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ