File Photo

یمن کے بحران میں ہرروز اضافہ ہورہا ہے:اقوام متحدہ
13 جولائی 2017 (08:46)
0

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن کے بحران میں ہرروز اضافہ ہورہا ہے ادارے نے تمام فریقوںپر زوردیا ہے کہ امن کی بحالی کیلئے کام کیا جائے۔

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل اولد شیخ احمد نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ابھی یمن میں امن کی بحالی کا موقع موجود ہے۔  انہوں نے کہاکہ یمن کو دنیا میں بدترین وبائی مرض ہیضے کا سامنا ہے جبکہ ملک کے ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد کو خوراک کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ بحران کی وجہ سے ملک میں دہشت گرد گروہ بھی جڑ پکڑ رہے ہیں۔