File Photo

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں
13 جولائی 2017 (06:48)
0

دنیا بھر اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ حق خودارادیت کے حصول تک شہداء کا مشن جاری رہے گا۔پوری مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ہڑتال کی اپیل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔
سرینگر میں نقشبند صاحب کی طرف ایک ریلی بھی نکالی جارہی ہے جہاں 1931 میں شہداء کو سپردخاک کیا گیا تھا۔ادھر ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے نقشبند صاحب کی طرف مارچ روکنے کیلئے سرینگر اور بڈگام میں کرفیو اور مقبوضہ وادی کے دوسرے حصوں میں سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔