خواتین کرکٹ ورلڈ کپ:آسٹریلیا نے بھارت کو8 وکٹوں سے ہرادیا
13 جولائی 2017 (06:44)
0

رات برسٹل میں خواتین کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی ویمن ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھبیس رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پینتالیس اعشاریہ ایک اوورمیں محض دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
Derby میں ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو75 رنز سے ہرا دیا۔