File Photo

ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا:جاوید ہاشمی
13 جولائی 2017 (06:41)
0

بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ملتان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ سیاسی نظام جاری رہنا چاہیے اورملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے تاکہ جمہوریت کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔
پانامہ پیپرز مقدمے کے بارے میں اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اس میں ملوث تمام بد عنوان عناصر کے بلا امتیاز احتساب پر زوردیا۔