File Photo

ترک صدر نے ہنگامی حالت فوری طورپر ختم کرنے کا امکان مسترد کردیا
13 جولائی 2017 (06:34)
0

ترکی میں صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں ناکام بغاوت کے بعد ایک سال سے نافذ ہنگامی حالت فوری طورپر ختم کرنے کا امکان مسترد کردیا ہے۔

انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنا ہے اس لئے ہنگامی قانون ختم نہیں کیا جائے گا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں ہنگامی قانون کے خاتمے کا امکان ہے تاہم اس کے لئے کوئی مخصوص وقت نہیں دیا جاسکتا۔