File Photo

اقتصادی راہداری منصوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی میں نمایاں کردارادا کرے گا:خٹک
13 جولائی 2017 (06:27)
0

وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ صوبے کی ترقی میں نمایاں کردارادا کرے گا۔  ضلع نوشہرہ میں مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چینی سرمایہ کار صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے آرہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں تیز رفتار صنعتی ترقی یقینی بنانے کیلئے صنعتی زونز قائم کئے جائیں گے ۔