13 جنوری 2014 (21:04)
0


واپڈا نے صوبائی حکومتوں کے نظریات اورخد شات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کالا باغ ڈیم کا تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن مکمل کرلیاہے۔
پانی اور بجلی کی وزارت کے ایک عہدیدار نے اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر کام کا آغار  تمام صوبوں میں اتفا ق رائے پیدا کرکے ہی ممکن ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ اس ڈیم سے تین ہزار چھ سومیگاواٹ بجلی پیداہوسکے گی جس سے سالانہ چارارب ڈالر کی بچت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈیم کی تکمیل سے سستی بجلی پیداہوگی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔