الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ضروری اقدامات اور مناسب وقت میں ضروری شرائط مکمل ہونے کے بعد دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

13 جنوری 2014 (20:38)
0

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پرانے انتخابی شیڈول کوباضابطہ طور پر منسوخ کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ضروری اقدامات اور مناسب وقت میں ضروری شرائط مکمل ہونے کے بعد دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے  نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری کرنے کی اجازت دے دی ۔
    چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت اگلے مہینے کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔


سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے شیڈول قوانین اور صابطوں میں ترمیم اور حلقہ بندیوں کے بعد جاری کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ قوانین اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس بدھ کو ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ نیا شیڈول جاری کرنے سے پہلے صوبہ سندھ اور پنجاب کو اعتماد میں لیا جائے گا۔