آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا احترام کررہی ہے ۔

13 جنوری 2014 (20:33)
0

پاکستان نے بھارتی فوج کے سربراہ کے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بارے میں دعوئوں کو اشتعال انگیز اور افسوس ناک قراردیا ہے ۔
آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا احترام کررہی ہے ۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ اس معاملے پر دونوں ملکوں کے فوجی آپریشن کے ڈائریکٹرز جنرل کی حالیہ ملاقات میں جنگ بندی کی قرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا تھا۔ اُس کے بعد لائن آف کنٹرول پر صورتحال بہتر ہوئی تھی ۔
بیان میں بھارتی فوج کے سربراہ کے دعوے کو بلا جواز اور حقائق کے خلاف قرار دیاگیا اور کہاگیا کہ ایسے بیانات سے ماحول خراب ہوتا ہے ۔