وفاقی وزیرنے کہاکہ سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنیکی ضرورت ہے۔

13 جنوری 2014 (15:23)
0

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ چین مشترکہ تحقیقی اور تجرباتی لیبارٹری قائم کرنے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

وہ اسلام آباد میں چین کے نیشنل رورل الیکٹریفیکیشن انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل Xu Jincai کی سربراہی میں چینی وفد سے باتیں کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں اور انہیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔