دارالحکومت بنکاک میں مظاہرین نے گذشتہ رات ہی شہر کی اہم شاہراہیں بلاک کر دیں

13 جنوری 2014 (16:12)
0

تھائی لینڈ میں مظاہرین نے دارالحکومت بنکاک کے مختلف حصوں میں سڑکیں بند کرنی شروع کر دی ہیں تاکہ اگلے مہینے ہونے والے انتخابات سے پہلے حکومت کو معزول کرنے پر مجبور کیا جائے۔

مظاہرین رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں اور اہم چوکوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین پیسے کی سیاست اور بدعنوانی کے خاتمے کی غرض سے اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے غیرمنتخب افراد پر مشتمل عوامی کونسل کے قیام کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

تھائی حکومت نے امن وامان کے قیام کے لئے اٹھارہ ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کر دئیے ہیں۔