امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ شام کی حزب اختلاف کا اتحاد آئندہ امن بات چیت میں شرکت کرے گا۔

13 جنوری 2014 (12:10)
0

شام کے دوست ملکوں نے شام کے حزب اختلاف کے گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے آئندہ امن مذاکرات میں شرکت کریں۔



پیرس میں شام کے دوست ملکوں کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحران کے سیاسی حل کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ یہ گروپ بنیادی طور پر مغربی اور خلیجی ممالک کا اتحاد ہے جوشام کے صدر بشارالاسد کی مخالفت کر رہا ہے۔



امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ شام کی حزب اختلاف کا اتحاد آئندہ امن بات چیت میں شرکت کرے گا۔



امن بات چیت کو جنیوا  ٹو  کا نام دیا گیا ہے جو اس مہینے کی بائیس تاریخ سے شروع ہو گی۔