بیٹسمینوںمیں ڈی ویلیئرز پہلے مصباح الحق 8ویں بائولرز میںفلینڈرپہلے سعید اجمل 5ویں نمبر پربرقرار ہیں۔

13 جنوری 2014 (13:13)
0

دبئی :حال ہی میں  آئی سی سی نے بیٹسمینوں اور بائولرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی  آئی سی سی ذرائع کے مطابق  مصباح الحق آٹھویں پوزیشن پر برقرار جبکہ پاکستان کے ہی یونس خان نویں سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

ادھر سری لنکا کے مایہ ناز بیٹسمین مہیلا جے وردنے جنہوںنے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کی سات درجہ بہتری حاصل کرنے کے بعد 18ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق بلے بازوںمیں سائوتھ افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرزجنہوںنے پاکستان کے خلاف سیریز میں عمدہ پرفارمنس  دی پہلے نمبر پر جبکہ ویسٹ انڈیزکے شیو نارائن چندر پال دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ بائولرز کی رینکنگ میں پہلی دونوں پوزیشنیں سائوتھ افریقہ کے پاس ہیں۔ سائوتھ افریقہ کے میڈیم پیس بائولرورنن فلینڈرپہلے نمبر پر جبکہ سائوتھ افریقہ کے ہی  فاسٹ بائولر ڈیل سٹین گزشتہ سیریز  میں پاکستان کے خلاف عمدہ پرفارمنس کی بنا پر دوسرے نمبر پرہیں۔