سید علی گیلانی نے تنازعہ کے حل کے لئے جموں وکشمیر کی کسی بھی یکطرفہ تقسیم کو مسترد کر دیا۔

13 جنوری 2014 (15:20)
0

بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے۔

سرینگر میں حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں آزادی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے بارے میں ریفرنڈم میں غیرمسلموں کو ووٹ کا حق دینے سے انکار کر رہا ہے۔

سید علی گیلانی نے تنازعہ کے حل کے لئے جموں وکشمیر کی کسی بھی یکطرفہ تقسیم کو مسترد کر دیا۔
 
انہوں نے کہا کہ ان کی مسلسل نظربندی مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے حصول کے لئے ان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔