خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ' وفاقی حکومت سے اعتزاز حسن کو ستارہ جرأت دینے کی سفارش کرے گی۔

13 جنوری 2014 (20:58)
0

خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے شہید طالبعلم اعتزازحسن کو اپنے سکول پر   دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے میں ان کی بہادری پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
 پیر کے روزپشاور میں خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ' وفاقی حکومت سے اعتزاز حسن کو ستارہ جرأت دینے کی سفارش کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شہید طالبعلم کے ورثاء کے لئے پچاس لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیمی کا نام شہید اعتزاز حسن رکھنے کا بھی اعلان کیا۔
ایوان میں پشاور اور شانگلہ میں  دہشت گردوں کے حالیہ حملوںکے شہداء کے لئے      فاتحہ خوانی کی گئی۔


خیبر پختونخواہ کے گورنر انجینئر شوکت اللہ نے ضلع ہنگو میں صدر اور وزیراعظم کی طرف سے شہید اعتزاز حسن کی قبر پر پھول چڑھائے۔
گورنر نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔