File Photo

وزیراعظم نے سرتاج عزیز کو ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی تعینات کرنے کی منظوری دے دی
13 اگست 2017 (23:20)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرتاج عزیز کو ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی تعینات کرنے کی منظوری دے دی جبکہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابرہوگا۔

اسی طرح لفیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصرجنجوعہ کو مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔
وزیراعظم نے امیرمقام ، عرفان صدیقی ، سردارمہتاب اور جام مشعوق کو مشیرمقررکرنے کی بھی منظوری دی ہے ۔