File Photo

نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ اورتربیلا فور توسیعی منصوبہ اگلے سال سے 2,379 میگاواٹ کی مجموعی پیداوار شروع کردیں گے
13 اگست 2017 (22:37)
0

نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ اورتربیلا فور توسیعی منصوبہ اگلے سال سے دوہزارتین سواناسی میگاواٹ کی مجموعی پیداوار شروع کردیں گے۔ واپڈا کے مطابق نیلم جہلم کا پہلا یونٹ فروری میں کام شروع کردے گا ، دوسرا مارچ ، جبکہ تیسرا اور چوتھا یونٹ اگلے سال اپریل میں مکمل ہوگا ۔

تربیلا فور توسیعی منصوبے کا چودہ سو دس میگاواٹ کا پہلا یونٹ فروری تک بجلی کی پیداوار کیلئے تیار ہوگا دوسرا یونٹ اپریل اور تیسرا یونٹ اگلے سال مئی میں مکمل ہوگا ۔