File Photo

وفاقی حکومت سندھ کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے:زبیر
13 اگست 2017 (22:22)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی میں تعمیراتی شعبے کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے اتوار کے روز کراچی میں بلڈرز اور ڈویلپرز کی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چوتھی بین الاقوامی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ خصوصاً کراچی اور حیدرآباد کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے ۔