File Photo

بری فوج کے سربراہ کا ملک میں پائیدار امن واستحکام کی بحالی تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ
13 اگست 2017 (20:55)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کے روز کوئٹہ میں ان فوجی جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی جو کل ایک بم دھماکے میں شہید ہوگئے تھے ۔  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ، وزیرداخلہ اورجنوبی کمان کے کمانڈر نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
بری فوج کے سربراہ نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ بھی کیا اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر ملک میں پائیدار امن اوراستحکام کی بحالی تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے تمام ریاستی اداروں کی مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ۔
آرمی چیف نے کہاکہ ہمارے شہداء نے پرامن اور خوشحال پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔