File Photo

ملک کی ترقی کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کردار بے مثال ہے:مشاہد اللہ
13 اگست 2017 (20:22)
0

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کردار بے مثال ہے۔ انہوں نے آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران تقریباً حل کرلیا گیا ہے اور آج کا پاکستان2013ء کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا بالادست ادارہ ہے۔