File Photo

ایرانی پارلیمنٹ کی میزائل پروگرام کیلئے 50کروڑ ڈالر سے زائد فنڈز کی منظوری
13 اگست 2017 (19:08)
0

ایران کی پارلیمنٹ نے ملک کے میزائل پروگرام اور پاسداران انقلاب کی بیرون ملک کارروائیوں کیلئے پچاس کروڑ ڈالر سے زیادہ فنڈز کی بھاری اکثریت سے منظوری دی ہے۔  پارلیمنٹ نے یہ اقدام امریکی پابندیوں کے جواب میں کیا ہے۔ کل 244 میں سے 240 ارکان پارلیمنٹ نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔

ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس بل سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہو گی۔

 یہ بل ایران اور امریکہ کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ایران کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔