یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں خصوصی آزادی ٹرین کا ملک گیر سفر جاری
13 اگست 2017 (19:02)
0

ملک کے سترویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں خصوصی آزادی ٹرین کا ملک گیر سفر جاری ہے۔ ٹرین پشاور میں کینٹ ریلوے سٹیشن پر ایک رات کے قیام کے بعد آج صبح دیگر مقامات کیلئے روانہ ہوئی۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے کینٹ ریلوے سٹیشن پر آزادی ٹرین میں قائم کی گئی گیلریز اور ثقافتی فلوٹس میں دلچسپی لی۔
ہزاروں افراد آزادی ٹرین کی گیلریاں اور ثقافتی فلوٹس دیکھنے آئے۔
چاروں صوبوں ،آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے فنکاروں نے ملی نغمے پیش کئے۔