File Photo

افغانستان کے صوبے کنڑ میں امریکہ کے فضائی حملے میں دولت اسلامیہ کے متعدد سرغنہ ہلاک ہوگئے ہیں
13 اگست 2017 (15:23)
0

افغانستان کے صوبے کنڑ میں امریکہ کے فضائی حملہ میں دولت اسلامیہ کے صوبائی سربراہ عبدالرحمان سمیت متعدد سرغنے ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ بات افغانستان میں امریکہ کے سینئر کمانڈر جنرل جان Nicholson نے ایک بیان میں کہی۔
اس سے پہلے افغان حکام نے کہاکہ ننگر ہار میں امریکہ کے فضائی حملے میں ایک خاتون اور بچوں سمیت کم سے کم سولہ شہری ہلاک ہوئے۔