جدہ حج ٹرمینل کے انچارج انعام الحق نے کہا کہ اس سال وزارت مذہبی امور نے عازمین کے لئے انتہائی آرام دہ بسوں کاا نتظام کیا ہے۔

File Photo

وزارت مذہبی امورنے پاکستان سے آنے والے عازمین حج کی سہولت کے لئے جدہ ہوائی اڈے پر جامع انتظامات کئے ہیں
13 اگست 2017 (14:11)
0

وزارت مذہبی امور نے پاکستان سے آنے والے عازمین حج کی سہولت اور رہنمائی کیلئے جدہ کے ہوائی اڈے پر جامع انتظامات کئے ہیں۔
جدہ حج ٹرمینل کے انچارج انعام الحق نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے زاہد حمید سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اورسعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق ایک تیز رفتار نظام قائم کیاگیا ہے جس کے تحت عازمین حج کو ضروری دستاویزی تصدیق کے بعد چالیس سے پینتالیس منٹ میں مکہ بھیج دیا جاتا ہے۔
انعام الحق نے کہا کہ اس سال وزارت مذہبی امور نے عازمین کے لئے انتہائی آرام دہ بسوں کاا نتظام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے پر طبی مشن بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اور معاون طبی عملہ عازمین کو بروقت علاج معالجہ اورمفت ادویات فراہم کرنے کے لئے 24 گھنٹے موجود ہے۔
ایک سوال پر جدہ حج ٹرمینل کے انچارج نے بتایا اب تک تقریباً 44 ہزار 537 عازمین حج جدہ کے ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نجی حج سکیم کے تحت آنے والے عازمین کو بھی ایسی ہی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔