File Photo

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے آج ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں3 مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
13 اگست 2017 (12:41)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے آج ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں مزید3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے ضلع کے علاقے Awneera میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا۔
فوج نے علاقے میں کارروائی کے دوران ایک مسجد اور چار مکانوں کو دھماکے سے تباہ کردیا۔اس سے پہلے Awneera میں مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی فوج پر ایک حملے میں دو فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی فوج کے پر تشدد کارروائی کے خلاف علاقے میں زبردست مظاہرے کئے گئے جبکہ بھارتی فوج کی مظاہرین پر چھرے والی بندوق سے فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔