خواجہ آصف نے کہا کہ قوم اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

File Photo

 دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کومتزلزل نہیں کرسکتیں:وزیر خارجہ
13 اگست 2017 (12:32)
0

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذمو م عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ہماری قوم دہشت گردی کیخلاف متحدہے۔
کوئٹہ میں پشین سٹاپ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ قوم اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کوئٹہ حملے میں شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔