وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، جنوبی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور دوسرے اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

ثناء اللہ زہری کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ،بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
13 اگست 2017 (11:52)
0

کوئٹہ میں ایک اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کل رات پشین سٹاپ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش بم حملے کے تناظر میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اجلاس کی صدارت کی ۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، جنوبی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور دوسرے اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری، وزیر داخلہ احسن اقبال اور سدرن کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا انہوں نے خودکش بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو واقعہ میں زخمی ہونیوالے افراد کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔