ائیرشو پیر کو فاطمہ جناح پارک ایف نائن اسلام آباد اور سی ویو کراچی میں ہوگا۔

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی اسلام آباد میں فضائی مظاہرے کی ریہرسل
13 اگست 2017 (10:49)
0

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اسلام آبادمیں فضائی مظاہرے کی ریہرسل کی ۔یہ ریہرسل 70ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ائیرشو کی تیاریوں کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ائیرشو کل فاطمہ جناح پارک ایف نائن اسلام آباد اور سی ویو کراچی میں ہوگا۔
ترکی کی فضائیہ کی ٹیم سولو ترک اور سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ سعودی ہاکس نے پاک فضائیہ کے طیارے کے ہمراہ اس بڑے شو میں رنگ بکھیر دئیے۔
تینوں ملکوں کی فضائیہ کے سپیشل سروسز اہلکاروں کا فری ہال کا مظاہرہ شو کی اہم خصوصیت ہے۔