قوم کی تقدیر بدلنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا: نوازشریف
13 اگست 2017 (08:28)
0

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ قوم کی تقدیر بدلنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔اسلام آباد سے لاہور تک اپنے چار روزہ سفر کے اختتام پر داتادربارمیں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے گزشتہ چارسال کے دوران ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں ۔
نواز شریف نے کہا کہ ملک کے تمام حصوں میں امن وامان کی صورتحال بھی بحال کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنی مقررہ مدت پوری کرتے تو پاکستان ترقی پزیر ملکوں میں سرفہرست ہوتا۔