اقوام متحدہ کا میانمار پرروہنگیا ر مسلمانوں کے انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے پر زور
13 اگست 2017 (10:08)
0

اقوام متحدہ نے میانمار پر زور دیا ہے کہ وہ صوبہ رخائن میں سلامتی کی صورتحال سے نمٹنے کے دوران انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے ۔ میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ میانمار کی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ سکیورٹی فورسز ہر طرح کی صورتحال میں برداشت کا مظاہرہ کریں گی۔
انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ایک اور کارروائی کے خطرے کے پیش نظر رخائن میں مزید فوجی بھیجنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا۔