ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا
13 اگست 2017 (09:39)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا ۔راولپنڈی، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، خیبرپختونخوا، ژوب ڈویژن ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بعض ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد 27ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 31
کراچی 28
پشاور 29
کوئٹہ اور مظفر 24
گلگت 26
اور مری 18ڈگری سینٹی گریڈ