شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے کراچی میں امن کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کیں۔

وفاقی حکومت کراچی اور حیدرآباد میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے30 ارب روپے خرچ کریگی:وزیراعظم
13 اگست 2017 (08:36)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی اور حیدرآباد میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے تیس ارب روپے خرچ کرے گی۔ کراچی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے وعدے کے مطابق پچیس ارب روپے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور پانچ ارب روپے حیدرآباد میں خرچ کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گورنر سندھ محمد زبیر سے اپنی ملاقات کے دوران انہوں نے سڑکوں کی تعمیر ٹریفک نظام میں بہتری اور پانی کی فراہمی کی سکیموں سمیت ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اس بات کا فیصلہ کیاگیا کہ رینجرز اپنا کام جاری رکھیں گے اور وفاقی حکومت مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے ان سے مکمل تعاون کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی پالیسیوں پر عمل کرنے ہوئے حکومت ملک کی برآمدات اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کیلئے کوشش کرے گی تاکہ حالیہ مالی خسارہ کم کیا جاسکے۔