دوسرے مرحلے کے پہلے بلاک کا کام25اپریل سے شروع ہوگا ۔

تریسٹھ اضلاع میں چھٹی خانہ مردم وشماری کا پہلا مرحلہ مکمل
13 اپریل 2017 (20:35)
0

تریسٹھ اضلاع میں چھٹی خانہ مردم وشماری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
پاکستان کے ادارہ شماریات کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک میں آج بے گھر افراد کی گنتی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے پہلے بلاک کا کام اس مہینے کی پچیس تاریخ سے شروع ہوگا اور اگلے مہینے کی آٹھ تاریخ تک جاری رہے گا۔
اسی طرح دوسرے مرحلے کے دوسرے بلاک کا کام اگلے مہینے کی گیارہ تاریخ سے شروع ہوگا۔