پنجاب رینجرز کے سٹاف افسر نے بریفنگ میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں 8دہشت گرد ہلاک2گرفتار کر لئے گئے۔

پنجاب میں جاری آپریشن رد الفساد کے مثبت نتائج حاصل ہوئے،کرنل امجد
13 اپریل 2017 (20:20)
0

پنجاب میں جاری آپریشن ردالفساد میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کارورں کے خاتمے کیلئے کارروائیوں کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
پنجاب رینجرز کے سٹاف افسرکرنل امجد اقبال نے جمعرات کے روز لاہور میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان کی سرحدی پٹی کے علاقے چیرا تھل میں ایک آپریشن کے دوران بلوچستان لبریشن آرمی کے پانچ دہشت گرد ہلاک اور دو گرفتارکرلیے گئے ۔
انہوںنے کہاکہ آپریشن میں پاکستان رینجرزکے سپاہی کامران نے جام شہادت نوش کیا۔
انہوں نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں ایک کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد مارے گئے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بھاری اسلحہ وبارود برآمد کرلیاگیا ۔
سٹاف افسر نے کہاکہ اٹک میں کومبنگ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری مجرم کو بھی گرفتارکرلیاگیا ۔


comments powered by Disqus