وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کا تقاضا کرتی ہے۔

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،راجہ فاروق
13 اپریل 2017 (19:09)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبد العزیز الغدیر سے باتیں کررہے تھے۔
راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کا تقاضا کرتی ہے۔
اس موقع سعودی سفیر نے کہا کہ انکا ملک آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔


comments powered by Disqus