وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی دوستی ہے جو وقت کے نشیب و فراز پر پوری اتری ہے۔

پاکستان،چین سٹریٹجک تعلقات علاقائی امن واستحکام کی کنجی ہیں،مریم اورنگزیب
13 اپریل 2017 (18:10)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے سٹرٹیجک تعلقات علاقائی امن و استحکام کی کنجی ہیں۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں چین کی سٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جیانگ جیانگو اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات میں کہی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی دوستی ہے جو وقت کے نشیب و فراز پر پوری اتری ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے چین، پاکستان، جنوبی اور وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے لوگ خوشحال ہوں گے۔
مریم اورنگزیب نے بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے مسلسل تعاون کرنے پر چین کی تعریف کی ۔
چین کی سٹیٹ کونسل کے ڈائریکٹر انفارمیشن آفس نے اس موقع پر پاکستان کی تیز تر اقتصادی ترقی اور سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری کو سراہا۔