بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس کی صدار ت کی۔

کور کمانڈر ز کا ملک دشمن کارروائیوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم
13 اپریل 2017 (18:04)
0

راولپنڈی میں کور کمانڈرز کے ایک اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ ملک دشمن کارروائیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس کی صدار ت کی۔
اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتحال اور خطے میں حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو 'را' کے ایجنٹ کلبھوشن سدھیر یادیو کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
آپریشن ردالفساد اور قومی خانہ اور مردم شماری کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بری فوج کے سربراہ نے کامیاب آپریشنز کرنے پر فارمیشنز، خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔


comments powered by Disqus