وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔

پاکستان اور چین کے درمیان دوستی معاشی تعلقات میں تبدیل ہو گئی ہے:شہباز شریف
13 اپریل 2017 (16:25)
0

تیانجن چین کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے ٹیکسٹائل ، ملبوسات ، مہارتوں کی ترقی اور دوسرے صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ادھر ، چین کی کمپنی Bangong کے چیئرمین Guan Jian Zhong کی سربراہی میں ایک اور وفد نے بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی معاشی تعلقات میں تبدیل ہو گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔
اجلاس میں چین پاکستان مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چین کی کمپنی Bangong کے چیئرمین Guan Jian Zhongنے کہا کہ چین کی کمپنی مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کرے گی۔