یہ تقسیم مغربی کنارے پر مبنی خودمختار حکومت اور حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی کے درمیان ہے ۔

سیاسی تقسیم کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں:محمود عباس
13 اپریل 2017 (16:21)
0

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے پر مبنی خودمختار حکومت اور حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی کے درمیان سیاسی تقسیم کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے Wafa کے مطابق محمود عباس نے تمام فلسطینی گروپوں کے اتحاد کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات نہیں بتائی۔
حماس نے غزہ کا 2007 میں کنٹرول حاصل کیا تھا اور متحدہ حکومت 2014 میں قائم ہوئی مگر ابھی تک غزہ کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکی۔