طارق فاطمی نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان نے انسداد دہشتگردی ، اقتصادی ترقی اور جمہوری استحکام کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔

برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں :پاکستان
13 اپریل 2017 (16:16)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات خارجہ امور کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے آج اسلام آباد میں لارڈ قربان حسین سے ملاقات میں کہی۔

طارق فاطمی نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان نے انسداد دہشت گردی ، اقتصادی ترقی اور جمہوری استحکام کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔
لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے حکومت کی سماجی واقتصادی پالیسیوں کے مثبت اثرات کو سراہا۔