اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہاہے کہ ہم نہ صرف لوگوں کو بلکہ دلوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے علاقائی روابط یقینی بنائیں گے۔

ایک پٹی ایک شاہراہ کا تصور پورے خطے کیلئے مفید ثابت ہو گا:ملیحہ لودھی
13 اپریل 2017 (16:07)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا ایک پٹی ایک شاہراہ کا تصور پورے خطے کیلئے مفید ثابت ہو گا ۔چین کے خبررساں ادارے Xinhua کو ایک انٹرویو میں انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا کلیدی نکتہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف لوگوں کو بلکہ دلوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے علاقائی روابط یقینی بنائیں گے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ علاقائی روابط کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام لوگ معاشی تعاون اور تجارتی تعلقات سے مستفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کا ہمیشہ خیرمقدم کیا ہے ، جیسا کہ صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دونوں ملک آہنی بھائی ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور پاکستان کے عوام دونوں اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے۔


comments powered by Disqus