چینی روزنامے گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ شمالی کوریا اور اسکے رہنماء کم جونگ اُن کیلئے بہترین راستہ یہی ہے کہ وہ ایٹمی پروگرام ترک کر دیں

چین کاجزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے مذاکرات پر زور
13 اپریل 2017 (16:01)
0

چین نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے اور تنازعے کے پرامن حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا ہے۔بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ Wang Yi نے خبردار کیا کہ فوجی ذرائع کے استعمال سے خطے میں کشیدگی ختم نہیں کی جا سکتی۔
ادھر ، چینی روزنامے گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا کہ شمالی کوریا اور اسکے رہنماء Kim Jong Un کیلئے بہترین راستہ یہی ہے کہ وہ ایٹمی پروگرام ترک کر دیں اور یقین دلایا کہ اگر شمالی کوریا ایسا کرتا ہے کہ چین اس کا تحفظ کرے گا۔